بھارت میں شوہر مبینہ بے وفائی پر بیوی کا سر تن سے جدا کرکے سر سمیت تھانے پہنچ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں شوہر نے بیوی کی بے وفائی پر اس کا سر تن سے جدا کردیا اور کٹا ہوا سر لے کرپولیس اسٹیشن جا پہنچا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کی بے وفائی پر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رہائشی چنر یادیو اور اس کی 35 سالہ بیوی کے درمیان ناچاکی چل رہی تھی کہ شوہر نے بیوی پر تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے اس کا سر تن سے جدا کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم اپنی بیوی کا کٹا ہوا سر ہاتھ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور گرفتاری دے دی۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم جب بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تو وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کچھ شہریوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم چنر یادیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔