کروڑوں کے فراڈ میں ملوث مطلوب خاتون اسلام آباد سے پکڑی گئی

کروڑوں کے فراڈ میں ملوث مطلوب خاتون اسلام آباد سے پکڑی گئی
کروڑوں کے فراڈ میں ملوث مطلوب خاتون اسلام آباد سے پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پولیس نے جس مطلوب خاتون کو گرفتار کیا ہے اس کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف تھانہ گولڑہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہسار اور تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہے۔ ملزمہ سے اس کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی۔