بھائی کے مبینہ قاتل کو خاتون نے نوشہرہ کی عدالت میں ہی قتل کردیا

بھائی کے مبینہ قاتل کو خاتون نے نوشہرہ کی عدالت میں ہی قتل کردیا
بھائی کے مبینہ قاتل کو خاتون نے نوشہرہ کی عدالت میں ہی قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھائی کے مبینہ قاتل کو خاتون نے فائرنگ کرکے نوشہرہ کی عدالت میں ہی قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کنڈر کی رہائشی خاتون برقع میں پستول چھپا کر عدالت لے آئی اور مخالفین پر فائرنگ کردی، مخالفین پر خاتون کے بھائی کے قتل کا الزام تھا جس کے لیے وہ عدالت پیش ہوئے تھے ۔ بتایاگیا ہے کہ ملزم فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائرنگ سے دو سگے بھائی بھی زخمی ہوئے جو پشاور سے عدالت پیشی کے لیے آئے تھے ۔

فائرنگ کے بعد خاتون نے سرنڈر کردیا اور موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔ 

ادھر سیالکوٹ کی کچہری کی حدود میں بھی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کرنیوالے ملزم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ مقتولین عدالت پیشی کے لیے آئے تھے ۔