العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کے اشتہار آئندہ ہفتے جاری ہونگے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی کے معاملے پر آئندہ ہفتے 2 اخبارات میں طلبی کے اشتہار جاری ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو بذریعہ اشتہار 24 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کیاگیا ہے،اشتہار کے متن میں کہاہے کہ آپ کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے،چوبیس نومبر کو عدلت کے سامنے سرنڈر کریں ،سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں عدالت اشتہاری قراردے گی ۔