ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد حریم شاہ کا موقف بھی آگیا

ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد حریم شاہ کا موقف بھی آگیا
ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے بعد حریم شاہ کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ روز ٹک ٹاک بند کردی گئی اور اس بارے میں اب معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا موقف بھی آگیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق حریم شاہ نے کہا میں برائی کے خلاف تو ہوں لیکن حکومت کی طرف سے کسی چیز کا سرے سے ہی خاتمہ کردینا مناسب نہیں، کیوں کہ کسی چیز کو بند کردینا مسئلے کا حل نہیں ہوتا، اگر کسی کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر اعتراض تھا تو اس پر ایکشن لیا جاتا۔ 

 ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاکرز جنت مرزا،عادل راجپوت،حریم شاہ،میگھا،نایاب خان،فضاء علی،ثناء بٹ،جنت مغل،مظہر راہی،ناصر چنیوٹی،قیصر پیا، احمد نواز،ٹائیگر شاہ،لائبہ خان سمیت دیگر کئی فنکار اس خبر کو سن کر بہت مایوس ہیں۔سینئر اداکا ر و پروڈیوسر سہراب افگن نے کہا کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے مسلسل فحاشی بڑھ رہی تھی میں اس ایپ پر پابندی کے حق میں ہوں ہمارا پڑوسی ملک ہم سے کہیں زیادہ آزاد خیال ہے مگر وہاں پربھی ٹک ٹاک بند کردیا گیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا میں برائی کے خلاف تو ہوں لیکن حکومت کی طرف سے کسی چیز کا سرے سے ہی خاتمہ کردینا مناسب نہیں، کیوں کہ کسی چیز کو بند کردینا مسئلے کا حل نہیں ہوتا، اگر کسی کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر اعتراض تھا تو اس پر ایکشن لیا جاتا۔سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی نے ٹک ٹاک پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا۔سینئر اداکار شہباز حسین نے کہا کہ پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے چین ناراض ہوگیا ہے اور دوستی خطرے میں پڑ گئی ہے،پی ٹی اے کو یہ فیصلہ واپس لینا ہی پڑے گا۔شوبز سٹاروں نے کہا ہے کہ ہر چیز کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہوتے ہیں جب کسی چیز کا غلط استعمال شروع ہوجائے گا تو انجام پابندی ہی ہوگا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موبائل و سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے غیر اخلاقی مواد پھیلا کر معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات ڈالے جا رہے ہیں اس لئے یہ پابندی برقرار رکھی جائے۔

مزید :

تفریح -