چارسدہ : ڈھائی سالہ زینب کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈھائی سالہ زینب کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، ملزم نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے حراست میں لے لیاگیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیااور آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ۔
پولیس کا کہناکہ گرفتار15 مشتبہ افراد میں سے ایک ہی زینب کا قاتل نکلا،ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے،ملزم کو کھیتوں میں لے جایا گیا جہاں سے زینب کے جوتے بھی برآمد ہوئے ، ملزم کا تعلق زینب کے علاقے سے ہے۔
دوسری جانب 92 نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ زیرحراست افراد میں ایک کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں ، ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہو سکے گی،ڈی پی او شعیب خان کاکہنا ہے کہ تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔