ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے،شہبازگل 

ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے،شہبازگل 
ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے،شہبازگل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی شہبازگل نے کہاہے کہ ن لیگ ماضی کی طرح لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے، ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے، کیا عزت صرف شریف خاندان کی ہے ، کسی اور کی نہیں ۔
معاون خصوصی شہبازگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدالت سے سزاملنے پر کہا مجھے کیو ں نکالا،مجھے کیوں نکالا کے بعد ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سامنے آیا،پھر کہاووٹ کو عزت دو،بعد میں کہامیں بیمار ہوں۔
شہباز گل نے کہاکہ اب مسلم لیگ ن خود کوانقلاب لانے والی پارٹی کہہ رہی ہے ،ن لیگ والوں نے جلیل شرقپوری کے ساتھ غیرمناسب سلوک کیا،جلیل شرقپوری نے کوئی قانون نہیں توڑا لیکن ان کو بے عزت کیاگیا،اختلاف رائے ہر جگہ ہوتا ہے لیکن پارٹی سے نکالنے کا مقصدکیا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کو دوبارہ 80 اور 90 کی دہائی کی طرح بے وقوف بنانا چاہتی ہے،کیپٹن(ر)صفدر نے پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی تھی،اگرلوٹا رکھنا ہے توکیپٹن (ر)صفدر کے سرپر پکاپکارکھیں،ن لیگ کو اس وقت کیپٹن(ر)صفدر کی ملاقات یادنہیں آئی،جوکچھ جلیل شرقپوری کےساتھ کیاگیا، کیا وہ ہمارا سیاسی کلچر ہے ؟ ۔
جلیل شرقپوری منتخب نمائندے ہیں ان کے حلقے کیلئے ان کی کوششیں ان کا حق ہے،جلیل شرقپوری نے صرف یہ کہاتھانوازشریف کے بیانیے سے متفق نہیں،ووٹ کو عزت دو کے دعویداروں نے محمد خان جونیجو کاساتھ کیوں نہیں دیا؟، اس خاندان کے اندر شاید کوئی ایسی چیز ہے جو یہ اشرف المخلوقات ہیں ، نوازشریف جن کے دفتروں کے باہر بیٹھتے تھے ان میں سے ابھی بھی کچھ لوگ زندہ ہیں۔
ن لیگ ماضی کی طرح لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے، سب جانتے ہیں سپریم کورٹ پر حملہ کیس نے کیا،نوازشریف ،جونیجو اوربینظیر کی منتخب حکومت کے خلاف بھی کام کرتے رہے ، ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے، کیا عزت صرف شریف خاندان کی ہے ، کسی اور کی نہیں ۔