فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پاتے ہی ’کمال‘ کر دیا

فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پاتے ہی ’کمال‘ کر دیا
فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پاتے ہی ’کمال‘ کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پاتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا اور اس کیساتھ ہی مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف نے ناردرن فرسٹ الیون کیخلاف کھیلے گئے میچ میں زبردست آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے 4 اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا خوب امتحان لیا۔ 
انہوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی دوسری فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فہیم اشرف اس کیساتھ ہی کسی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے اور 50 سے زائد رنز بنانے والے پانچویں آل راﺅنڈر بھی بن گئے ہیں جبکہ عمدہ کارکردگی دکھانے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

مزید :

کھیل -