حکومت عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اپنے کام میں لگی ہوئی ہے ،ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے نہیں کرنے چاہئے، اسد عمر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے اسد عمر نے حکومتی پالیسی واضح کردی ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ حکومت عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اپنے کام میں لگی ہوئی ہے ،جمہوری ملک ہے اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرے ،ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے جلسے نہ کریں۔
اسد عمر نے کہاکہ ہماری قانون کی پاسداری کی پالیسی ہے ،جمہوریت کے نام پر قانون نہیں توڑنا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ہماری جمہوری پارٹی ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاقلعہ مضبوط ہے ،
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کررہے ہیں ، کورونا میں ہر چیز کیلئے ضابطہ اخلاق پہلے بنایا گیا، بڑے اجتماعات کے حوالے سے ایس او پیز بھی طے ہونے چاہئیں۔