فیڈرل کمیشن کے پیپر دے کر واپس آتی لڑکی کو اندرون سندھ چلتی ٹرین سے نیچے گرادیا گیا ، کہانی انتہائی پریشان کن
حیدر آباد (ویب ڈیسک)فیڈرل کمیشن کے پیپر دے کر واپس آتی لڑکی کو اندرون سندھ چلتی ٹرین سےمبینہ طورپر دھکا دے کر نیچے گرادیا گیا ، ٹنڈوآدم کی رہائشی طالبہ سنیل دختر سید اقبال حیدرآباد سے فیڈرل کمیشن کے پیپر دے کر واپسی کے دوران ٹنڈوآدم کے لیے وقت کی کمی کے باعث تیز گام ایکسپریس میں بیٹھ گئی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق سفر کے دوران ریلوے عملے کی جانب سے ٹکٹ کا تقاضا کیا گیا تاہم طالبہ نے 500روپے ٹکٹ دینے کے لیے دئیے جس پر ریلوے عملے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹکٹ نہ دیا، بدتمیزی کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ ٹنڈوآدم اسٹیشن آنے پر دھکا دے کر چلتی ٹرین سے باہر گرا دیا جس پر مسافروں نے ریلوے عملے کے روئیے کے خلاف شدیداحتجاج کیا جس کے بعدٹرین کو روک دیا گیا۔ اس سلسلے میں طالبہ سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حیدرآباد سے ٹنڈوآدم آنے کے لئے چلتی ٹرین میں بیٹھ گئی تھی ٹکٹ خرید نہیں سکی۔