نسیم شاہ نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

نسیم شاہ نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ ...
نسیم شاہ نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو انجری کے باعث نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا ماننا ہے کہ نسیم شاہ کو بہت احتیاط کیساتھ استعمال کرنا ہو گا اس لئے انہیں نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ 

32 سالہ وقاص مقصود سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 8 وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر ہیں جو سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کا حصہ بنیں گے جبکہ نسیم شاہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں ان کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ 
ڈائریکٹر آف میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پاکستان کرکٹ کا سرمایہ ہیں اور ان کے معاملے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، جیسے ہی نسیم شاہ مسائل کا شکار ہوئے تو ہم نے انہیں ٹورنامنٹ کے مزید میچز نہ کھلانے اور لاہور بلانے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کا تفصیلی معائنہ کیا جا سکے۔ 

مزید :

کھیل -