نیشنل ٹی 20 کپ میں شریک سندھ کی ٹیم پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد، مگر کیوں؟

نیشنل ٹی 20 کپ میں شریک سندھ کی ٹیم پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد، مگر کیوں؟
نیشنل ٹی 20 کپ میں شریک سندھ کی ٹیم پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد، مگر کیوں؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں شریک سندھ ایسوسی ایشن کی ٹیم کو سدرن پنجاب کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی ٹیم نے مقررہ وقت کے دوران 2 اوورز کم کرائے جس کے باعث آن فیلڈ امپائرز غفار کاظمی اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت چارج کیا۔ 
امپائرز کی جانب سے چارج کئے جانے کے بعد میچ ریفری ندیم ارشد نے 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ہے جس کے باعث معاملے کی مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ 

مزید :

کھیل -