کوئٹہ ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب ملزم گرفتار

کوئٹہ ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب ملزم گرفتار
کوئٹہ ہزارہ ٹاون دھماکوں میں مطلوب ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے ہزارہ ٹاون سبزی منڈی دھماکوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مذہبی دہشتگردی اور خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم علمدار روڈ ہزارہ ٹان سبزی منڈی دھماکوں میں مطلوب تھا، اور ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مذہبی دہشتگردی اور خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کا ساتھی کمانڈر 2015میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔