ملک بھر میں سونا اتنا زیادہ مہنگا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمندوں کی چیخیں نکل جائیں

سورس: Needpix
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونا اتنا زیادہ مہنگا ہوگیا کہ شادی کے خواہشمندوں کی چیخیں نکل جائیں۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 623 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 1931 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔