بیٹی کے جیل سے باہر آنے کے بعد ریا چکروتی کی ماں نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

بیٹی کے جیل سے باہر آنے کے بعد ریا چکروتی کی ماں نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ ...
بیٹی کے جیل سے باہر آنے کے بعد ریا چکروتی کی ماں نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات کیس میں ایک مہینے تک جیل میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کی ماں نے فیصلہ کیا ہے کہ صدمے سے نکلنے کیلئے وہ اپنی بیٹی کی تھراپی کرائیں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ریا چکروتی کی ماں سندھیا چکروتی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے جیل سے باہر آنے پر خوش تو ہیں لیکن صدمہ ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ ان کا بیٹا ابھی تک جیل میں ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت ہی مشکل وقت تھا، مجھ سے سویا بھی نہیں جاتا تھا۔

سندھیا چکروتی نے کہا کہ ان کی بیٹی جیل سے باہر تو آگئی ہے لیکن اسے بہت سے خطرات کا ابھی بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ صدمے میں ہے۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیٹی کو اس مشکل وقت سے نکالنے کیلئے اس کی تھراپی کرائی جائے گی۔

مزید :

تفریح -