شعیب ملک ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، نیا ریکارڈ بنادیا

شعیب ملک ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، نیا ریکارڈ ...
شعیب ملک ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، نیا ریکارڈ بنادیا
کیپشن: شعیب ملک 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی، پہلے ایشین اور تیسرے عالمی کھلاڑی بن گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے کرکٹ کریئر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ 10 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران شعیب ملک نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ اب تک 395 انٹرنیشنل اور لیگ ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی، پہلے ایشین اور تیسرے عالمی کھلاڑی ہیں۔

ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔ اس فہرست میں 404 میچز میں 13 ہزار 296 رنز بنا کر کرس گیل پہلے اور 518 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 10 ہزار 370 رنز کے ساتھ کیرون پولارڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

Breaking News -کھیل -