مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند، جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو شہید کردیا گیا

مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند، جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ...
مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند، جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو شہید کردیا گیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ممتاز دینی ادارے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کو ان کے  ڈرائیور سمیت شہید  کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی"اے آر وائی نیوز " کے مطابق ملک کے ممتاز عالم دین اور معروف دینی ادارے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم شیخ الحدیث مولاناڈاکٹر محمد  عادل خان ڈبل کیبن گاڑی میں شاہ فیصل کالونی میں موجود تھے جہاں اُن کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ سے مولانا عادل خان زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور مقصود موقع پرشہید ہوگیا۔ مولانا عادل کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔دوسری طرف نجی ٹی وی جی این این" کے مطابق مولانا عادل خان کو دارالعلوم کراچی (کورنگی) سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ  شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان وفاق المدارس العربیہ کے سابق سربراہ شیخ الحدیث مولانا محمدسلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے تھے۔