مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت ، مفتی تقی عثمانی نے پیغام جاری کردیا

مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت ، مفتی تقی عثمانی نے پیغام جاری کردیا
مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت ، مفتی تقی عثمانی نے پیغام جاری کردیا
کیپشن: مولانا عادل کا مجرمانہ قتل خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے: مفتی تقی عثمانی
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ یہ قتل خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، صبرو تحمل اور دانشمندی کے ساتھ اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب کی شہادت المناک قومی سانحہ ہے ظالموں نے ہمیں ایسی شخصیت سے محروم کردیا جس سے روشن امیدیں وابستہ تھیں انہوں نے ایک طرف ناموس صحابہ کے لئے باغیرت قائد کا فریضہ انجام دیا دوسری طرف وہ با اصول قومی وحدت کے لئے کوشاں تھے اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ قتل دراصل ملک میں بدامنی اور خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے ہم سب کا فرض ہے کہ صبروتحمل اور دانشمندی کے ساتھ انتقام در انتقام کی اس سازش کو ناکام بنائیں اور حکومت کا فرض ہے کہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے اس قسم کی ممکنہ آگ کو بجھائے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ وہ وفاق المدارس العربیہ کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔