صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،2گھروں،دکان کا صفایا،28موٹر سائیکلیں،4کاریں، 2رکشے چوری،کئی راہ گیر بھی لٹ گئے

صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،2گھروں،دکان کا صفایا،28موٹر ...

  

    لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولیس راہزنی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں بے بس ہو گئی۔24 گھنٹوں کے دوران 28 موٹر سائیکلیں، 4کاریں اور 2 رکشے چوری ہو گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم چور عنائیت کے گھر کے تالے توڑ کر الماریوں سے 3تولے سونا، ڈیڑھ لاکھ نقدی اور 12ان سلے سوٹ چوری کر کے فرار ہو گئے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو محمود الرحمان کی دکان سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 75ہزار نقدی اور موبائل فون گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکو راشد کی دکان سے 60 ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو تنظیم خان کے گھر گھس کر 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سندر میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اطہر سے 43ہزار نقدی و موبائل، ٹاؤن شپ میں ایان سے 18 ہزار نقدی و موبائل فون، ہنجروال سے خاور سے 30 ہزار نقدی و موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں سیف سے 97ہزار نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مصطفی ٹاؤن سے محمد علی، لاری اڈا سے ابوبکر، ڈیفنس اے سے مجید قریشی، اسلام پورہ سے قادر کی کاریں، شالیمار سے باقر اور علی، رنگ محل سے ثقلین، قلعہ گجر سنگھ سے سنی، وحدت کالونی سے ملک راحت، غازی آباد سے عاقب، کاہنہ سے اجمل رانا، ملت پارک سے رفعت علی، نواب ٹاؤن سے انور، فیکٹری ایریا سے دانش اور اسد زیدی، گارڈن ٹاؤن سے طاہر، بھاٹی گیٹ سے شفاقت اور نذیر بٹ، سندر سے اسامہ، نولکھا سے غضنفر، مزنگ سے عدنان، نیو انارکلی سے منصور، جوہرٹاؤن سے نئیرحسین، گلبرگ سے وقار،  غالب مارکیٹ سے محمد نذر،  کوٹ لکھپت سے رشید کی موٹر سائیکلیں، اچھرہ سے ندیم اور لٹن روڈ سے پرویز کے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -