شیخوپورہ: اراضی کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ، زمیندار جاں بحق

شیخوپورہ: اراضی کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ، زمیندار جاں بحق

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سرحدی آبادی نارنگ منڈی کے علاقہ جیون گورائیہ راجباہ کے قریب گھر سے اراضی کی رقم دلوانے کاجھانسہ دے کر اندھا دھند فائرنگ کرکے زمیندار کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،نارنگ منڈی پولیس نے عینی شاہد اورمقتول کی اہلیہ کی تحریری درخواست پر4سے زائد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،مقدمہ مدعیہ عزیز فاطمہ کے مطابق میرئے شوہر اعظم علی کوذاکرحسین سکنہ سیالکوٹ کی کال آئی کہ آپ گھڑیال کلاں آئیں اوراپنی14ایکٹر اراضی کی بقیہ رقم لے جائیں اورمیرا شوہر کے گھر سے جانے کے بعد مجھے تشویش ہوئی اور اپنے بھتیجوں محمد سہراب یوسف،اورحسیب کے ہمراہ دوبجے دن ہم راجباہ کے قریب پہنچے تو میری آنکھوں کے سامنے ملزم ذاکر علی اوراسکے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ میرا شوہر گلو گیر تھا ایک نے ہمیں آتادیکھ کر میرے شوہر کے سر میں گولی ماری اوراسلحہ لہراتے ہوئے کھیتوں کی جانب فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اورمیرا شوہر جان بحق ہوگیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاش کولواحقین کے حوالہ کردیا تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

مزید :

علاقائی -