پولیس نے دکان اور گھر واگزار کروا دیا

  پولیس نے دکان اور گھر واگزار کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور  (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے ساندہ کے علاقہ میں کرایہ داری کے بہانے اوور سیز پاکستانی ظہور عبداللہ کی دکان اور مکان پر قبضہ کرنے والے پراپرٹی ڈیلر نوسرباز ندیم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دکان اور گھر واگذار کروا دیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں عرصہ دراز سے محنت مزدوری کرکے خون پسینے کی کمائی سے پاکستان میں گھر اور دکانیں بنانے والے شریف شہری ظہور سے نوسرباز ندیم نے ایک دکان کرایہ پر لی  تاہم اوورسیز شہری کچھ عرصے بعد بیرون ملک چلا گیا یتو ملزم ندیم نے اصل مالک کی غیر موجودگی میں دکان  اور اوپر والی منزل پر بنے گھر پر قبضہ کرلیا۔ملزم نے گھر اور دکان آگے ایک تیسرے شخص کو گروی بھی دے دی۔اوورسیز پاکستانی ظہور نے اطلاع ملنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو اینٹی قبضہ سیل میں داد رسی کیلئے درخواست دے دی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر اقبال ٹاؤن پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانی کے گھر اور دکان کا قبضہ واگذار کروا دیا۔ ملزم ندیم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ہے۔قبضہ واگزار کروانے پر درخواست گزارظہور عبداللہ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ قبضہ گروپ عموماََ کرایہ دار کا روپ دھار کر  لوگوں کی جائیداوں اور املاک پر قبضہ کرنیکوشش کرتے ہیں۔سی سی پی او لاہور  نیشہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے متعلقہ تھانوں میں کرائے یا گروی پردی گئی دکان یا مکان کے کرایہ داروں کا اندراج یقینی بنائیں۔غلام محمود ڈوگر  نے کہا کہ قبضہ گروپوں اوربدمعاشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں،شہری قبضہ کی کسی بھی شکایت کی دادرسی کے لئے سی سی پی او آفس میں قائم اینٹی قبضہ سیل یا ہیلپ لائن1242 پر رجوع کریں۔

مزید :

علاقائی -