درخواست گزار کی تبدیلی سے متعلق آئندہ سماعت پردلائل طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ڈاکٹرشہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پردرخواست گزار کی تبدیلی سے متعلق آئندہ سماعت پردلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گزشتہ روزفاضل جج کی رخصت پرہونے کے کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی گئی،عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کو مستقل حاضری سے استثنی دے رکھا ہے،عدالت نے شہباز گل کیخلاف بطور ثبوت ویڈیو بھی فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے،شہباز گل نے کیس سے بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی کی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے،درخواست گزار نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھاہے۔