ویکسی نیشن کی بوگس انٹری، ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  ویکسی نیشن کی بوگس انٹری، ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سائینوویک کورونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹری کے کیس میں ملوث ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دے دیا  ایف آئی اے سائبرکرائم نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا،عدالت کوبتایا گیا کہ ملزمان نے میاں نواز شریف کو سائینوویک کورونا ویکسی نیشن لگائی جانے کی بوگس انٹری کی، ملزمان نے بوگس اینٹری آن لائن کی اس لیے یہ کیس سائبرکرائم کا بنتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کاجسمانی ریمانڈ دیاجائے کیونکہ ملزمان سے آن لائن بوگس انٹری میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر برآمد کرنے ہیں،عدالت نے ایف آئی اے سائبرکرائم کی  استدعامستردکرتے ہوئے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -