آن لائن پیسے چرانے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے 

  آن لائن پیسے چرانے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن نے شہریوں کو بینک کے ملازم بن کر آن لائن پیسے چرانے والے ملزمان ابوبکر، رمضان اور غلام مصطفیٰ کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا عدالت نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ایک گروہ کی شکل میں شہریوں کے بینک سے ڈیٹا ہیک کرتے ہیں، ملزمان خود کو بینک کا ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے ہیں، ملزمان نے بذریعہ آن لائین معصوم شہریوں کے لاکھوں روپے چرائے، ملزمان سے ہیکنگ میں استعمال ہونے والے موبائل، لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کرنے ہیں اور ان کے گروہ کے بقیہ ممبران کو گرفتار بھی کرنا ہے، عدالت سے استدعا ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -