ملازم بچوں پر تشدد کرنیوالے  ملزم کی ضمانت  ایک لاکھ روپے  کے مچلکوں کے عوض منظور

 ملازم بچوں پر تشدد کرنیوالے  ملزم کی ضمانت  ایک لاکھ روپے  کے مچلکوں کے عوض ...

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بہن بھائی ملازم بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم شاہد جنیدکی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی،عدالت نے فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کی ہے،گزشتہ روز مقدمہ مدعی نے عدالت میں ملزم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا،اس نے خود تشدد ہوتے نہیں دیکھا۔

مزید :

علاقائی -