سروسز ہسپتال،مریضوں کی سہولت کیلئے وہیل چیئرز کی تعداد میں اضافہ

سروسز ہسپتال،مریضوں کی سہولت کیلئے وہیل چیئرز کی تعداد میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سروسز ہسپتال میں مریضوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے قائم وہیل چیئر، سٹیچرز کاؤنٹر میں مزید 10 وہیل چیئرز کا اضافہ کر دیا گیا اور اس کے سا ساتھ ایمرجنسی،سرجیکل اور گائنی آپریشن تھیٹر سمیت فارمیسی کے لئے 5 میڈیسن ٹرالیاں بھی متعلقہ سٹاف انچارج کے حوالے کر دی گئیں۔اس موقع پر ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ارشد بٹ نے کہا کہ انشااللہ آئندہ بھی مریضوں کی خدمت کے لئے کاوش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں سے ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بھرپورشرکت کی جن میں صوبائی صدر محمد تنویر بھٹی،محمد رشید مغل،شاہدیونس،ماجد مسیح،حافظ سجاد،سید وقار بخاری،حامد کھوکھر،قاسم مقصود،چودھری وسیم، فرحان افضل،محمد عمر خان،رانا عرفان، رانا گلزار،  محمد ندیم اور ساتھی موجود تھے۔