تارکین وطن کے حقوق کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،فضل فانی

تارکین وطن کے حقوق کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،فضل فانی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اوورسیز کینڈا پاکستان فضل فانی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے حقوق کیلئے پاکستان میں موثر اقدامات کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ سرکاری و نجی امور سمیت کاروبار جائیداد مال جان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن میں بہترین طرز زندگی اور ٹرانسپرنٹ سسٹم فراہم کیا جائے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے وطن کے بارے جذبات اور غیر محدود محبت اپنی مثال آپ ہے۔ وطن سے لاکھوں میل دور دن رات اپنے وطن کی یادوں میں دن اور راتیں گزارتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کیلئے ون ونڈو آپریشن اور فرنٹ ڈیسک متعارف کروائے جائیں۔ 

حکومت صوبائی وفاقی اور ڈویژن و ضلعی سطح پر موثر ترین اقدامات کرتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں کو بنیادی سماجی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔ اورسیز کینڈا پاکستان سبز ہلالی پرچم کے وقار اور توقیر کی وطن سے لاکھوں میل دور پرستار اور جانثار ہے۔ کینڈا میں مقیم تارکین وطن کیلئے پاکستان میں بہتر حالات کی فراہمی کیلئے اپنا متحرک کردار ادا کرتے ہوئے آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -