عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ جوش و خروش سے منائیں گے،جہانزیب کھچی

 عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ جوش و خروش سے منائیں گے،جہانزیب کھچی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر یکم سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں خصو صی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے  صوبہ بھر میں تقریبا ت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے یہ بات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے ڈی سی آفس میں عشرہ شان رحمت اللعالمین?ؐکے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ، علی رضا خان خاکوانی اور ڈپٹی کمشنر مبین الہی سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ربیع الاول کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ نبی اکرم? سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔عشرہ شان رحمت اللعالمین? منانے کا مقصد پوری دنیا کو باور کرانا ہے کہ مسلمان متحد ہیں اورعقیدہ ختم نبوت? تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ صوبائی وزیر جہانز یب خان کھچی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام بھی عشرہ شان رحمت اللعالمین? کے سلسلے میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے بتایا کہ وہاڑی میں محکمہ ایجو کیشن، میونسپل کمیٹیز، پولیس، جیل اور دیگر اداروں میں بھی عشرہ شان رحمت اللعالمین? کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا اورمحفل نعت ومحفل سماع کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور گلیوں محلوں میں بھی چراغاں کیا جائے گا۔ انہوں نے  تاجروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر عشرہ شان رحمت اللعالمین? کی تقریبات میں حصہ لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -