پاکستان،چائنہ کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ ہے،گل مرزا

پاکستان،چائنہ کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ ہے،گل مرزا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  چین کے قومی دن پر پاکستان بھر میں  محبت بھرے جذبات کا فقید المثال اظہار دو قوموں کی مشترک اقدار اور گہری محبت کی عکاسی ہے، پاکستان اور چائنہ کے درمیان محبتوں کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں۔ چین کے قومی دن کی خوشیاں جس جذبے اور مسرت کے ساتھ چائنہ میں چینی قوم نے منائیں پاکستان میں اسی یکجہتی اور برادرانہ مراسم کی خوشیاں نہایت تزک و احتشام سے منائی گئیں ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما گل محمد مرزا نے ایک بیان میں کیا۔اس موقع پر ساتھیوں کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -