نیشنل ٹی 20 کپ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر):نیشنل ٹی 20 کپ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرا میچ سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام نیشنل ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے لاہور میں جاری ہیں۔ ایونٹ میں آج پہلے میچ میں سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ اسی روز دوسرا میچ سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔