گلگت بلتستان ٹیم کے چناؤ کے کے لئے ٹرائلز مکمل

  گلگت بلتستان ٹیم کے چناؤ کے کے لئے ٹرائلز مکمل

  

گلگت(این این آئی) گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے لئے گلگت بلتستان ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز میونسپل سٹیڈیم سکردو میں مکمل ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹرائلز کے موقع پر گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر بشارت جمالی، جنرل سیکرٹری یحیی جعفری، کوارڈینٹر شاکر بیگ اور سپورٹس آفسر باقر صاحب بھی موجود تھے۔ ٹرائلز میں گلگت بلتستان بھر سے 26 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 16 کھلاڑی گلگت بلتستان بیس بال ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ نیشنل بیس بال چمپئن شپ 11 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -