ورلڈ کپ کیلئے متوازن سکواڈ کا اعلان کیا گیا، عامر سہیل

ورلڈ کپ کیلئے متوازن سکواڈ کا اعلان کیا گیا، عامر سہیل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ قومی سکواڈ کا ورلڈ کپ کے لئے بہترین اعلان کیا گیا ہے امید ہے کہ ٹیم میگا ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی خاص طور پر بھارت کے خلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہے میرا کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ وہ اس بڑے میچ کا پریشر نہ لیں جب بھی قومی ٹیم نے پریشر لیا شکست کاسامنا کرنا پڑاکپتان بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کو ٹف ٹائم دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -