انڈر 19 چیمپئن شپ، ون ڈے نیشنل انڈر 19 کپ کاآغاز آج

 انڈر 19 چیمپئن شپ، ون ڈے نیشنل انڈر 19 کپ کاآغاز آج

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)تھری ڈے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے نیشنل انڈر 19 کپ کاآغاز  آج ہوگا۔ چھ مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والے ایونٹس میں 200 کے قریب نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مجموعی طور پر 12 ٹیموں پر مشتمل نیشنل انڈ 19 چیمپئن شپ (تھری ڈے فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 کپ  (ون ڈے فارمیٹ 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے،ہر تین روزہ میچ کے بعدہر ٹیم ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان دونوں میچز کے دوران ایک دن کا وقفہ ہوگا۔دونوں ٹورنامنٹس میں شریک تمام 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں شامل ٹیموں کے میچز مریدکے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ جبکہ پول بی کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -