قومی ٹی 20کپ میں خیبرپختونخوا کی سندھ کو شکست

قومی ٹی 20کپ میں خیبرپختونخوا کی سندھ کو شکست

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی سندھ کی ٹیم نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر152 رنز بنائے شان مسعود 54 رنز بناکر سرفہرست رہے جبکہ انور علی نے 34،شرجیل خا ن نے26 رنز کی اننگز کھیلی خیبر پختونخوا کی جانب سے افتخار احمدنے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ آصف آفریدی اور ایاز خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی فاتح ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کے عوض میچ سات وکٹوں سے اپنے نام کرلیا کپتان افتخار احمد نے 55 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے صاحبزادہ فرحان نے 49 رنز بنائے مصدق احمد نے 23 رنز بنائے سہیل خان اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی فاتح ٹیم کے کپتان افتخار احمد نے جیت ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -