کھلاڑیوں پر بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں:محمد رضوان

کھلاڑیوں پر بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں:محمد رضوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کو نارمل لیں گے، اگر اس میچ کو اپنے اوپر حاوی کیا تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے بالکل اسی طرح میچ کھیلیں گے جیسے ہم دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں۔وکٹ کیپر بیسٹمین کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کو نارمل کھیلنا ہے پاک بھارت میچ کے چرچے سوشل میڈیا یا میڈیا پر ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ میچ چاہے کلب کا ہو یا قومی ٹیم کا، مقصد یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کروں، سرفراز بھائی اور اعظم خان میرے لئے ایک جیسے ہیں، بس ایک سنیئر اور ایک جونیئر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت قربانی کے لئے تیار ہوں، یہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں مجھے کوئی بھی رول دیں میں پاکستان ٹیم کے لئے کرنے کو تیار ہوں۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ ہم دفاعی اپروچ کے ساتھ نہیں کھیلتے بلکہ پچ کی کنڈیشنز کا بھی عمل دخل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے دوران یو اے ای کے ایڈوانٹیج کو نہیں مانتا اور نہ میں ہوم گراؤنڈ مانتا ہوں، ہمیں وہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا رہا ہے تاہم ہم نے صرف وہاں نہیں دنیا بھر میں اچھا کھیلا ہے۔انہوں نے کہاکہ بس اتنا ضرور ہے کہ ورلڈ کپ ایشیا میں ہورہا ہے ہمیں تگڑا کھیلنا پڑے گا، ہماری ٹیم متوازن ہے اب دنیا کے سب کھلاڑیوں کو یو اے ای میں کھیلنے کا تجربہ ہو چکا ہے، اس لئے ہمیں ہر میچ میں اچھا کھیلنا ہے۔