ڈونگی گراؤنڈ میں ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کا غائب،جابجا گندگی،عوام پریشان

ڈونگی گراؤنڈ میں ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کا غائب،جابجا گندگی،عوام پریشان

  

        لاہور(سروے رپورٹ ڈویلپمنٹ سیل)  صوبائی وزیر کے حلقہ کی حالت زار، قابل رحم،ڈونگی کرکٹ گراؤنڈ مہران بلاک میں لائٹس اور دیواریں بنانے والا ٹھیکیدار ادھورہ کام چھوڑ کر غائب،افتتاح کی تختی لگی رہ گئی،دیوار دو ماہ بھی قائم نہ رہ سکی۔ گرین بیلٹ کے جنگلے چوری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا مہران بلاک، کامران بلاک گرین بیلٹس کے چاروں اطراف میں کوڑے کے ڈھیر تعفن پھیلانے لگے۔ اکلوتا واکنگ ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تفصیلات کے مطابق ڈونگی کرکٹ گراؤنڈ مہران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے پانی کے نکاس کیلئے 6ماہ سے لاکھوں روپے کے پائپ بچھائے جا رہے ہیں۔کرکٹ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کیلئے ٹھیکیدار نے 5راتوں میں سارے گراؤنڈ میں لائٹس لگا دیں اور بغیر سہارا دیئے دیوار بنا دی۔ بارش ہونے کی وجہ سے کئی ہفتے تک کرکٹ گراؤنڈ پانی سے بھرا رہا اسی دوران نئی بننے والی دیوار گر گئی۔ ٹھیکیدارسے رابطہ کیا گیا کام کیوں مکمل نہیں کر رہے اس نے کہا ہماری ادائیگیا ں نہیں ہو رہیں۔ گرین بیلٹس کے 1000فٹ جنگلے اور اینٹیں غائب ہو گئی ہیں۔ پورے علاقے میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -