پنجاب یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خالق داد ملک انتقال کر گئے

پنجاب یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خالق داد ملک انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ ڈاکٹر خالق داد ملک گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ جوگنگ ٹریک نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر،پرووائس چانسلرڈاکٹر محمدسلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان سمیت ڈینز،فیکلٹی ممبران،اساتذہ اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ ڈاکٹر خالق داد پنجاب یونیورسٹی کا اثاثہ تھے جن کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطاء  فرمائے۔