پیپلز پارٹی کا ماہانہ سیرت سیشن

  پیپلز پارٹی کا ماہانہ سیرت سیشن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق صدر پیپلز لیبر بیورو اشرف خان کے آفس میں ماہانہ سیرت سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے اس سیرت سیشن سے ایمان افروز خطاب کیا۔جبکہ اس سیرت سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے حافظ ابرار احمد،سابق صدر یو اے ای اقبال پرنس، فہیم ٹھاکر،پروفیسر چودھری وسیم،احمد دین،اختر حسین،ریٹایر کرنل لقمان،جمیل علوی اور پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور اس پر نور محفل سے مستفید ہوے۔ سیرت سیشن کے اختتام پر ملکی سلامتی اور کورونا وباء  جیسی مہلک وباء  سے نجات کی بھی دعا کی گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -