شہبازشریف اور فضل الرحمان قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے،دیوان
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ شعبدہ باز شہبازشریف اور فضل الرحمان جھوٹ کا راگ الاپ کر قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے، اپوزیشن کے نوسرباز ٹولے نے اپنے دورحکومت میں کرپٹ اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، نیب آرڈیننس سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، بلاتفریق احتساب جاری رہے گا، کسی کرپٹ،بددیانت اور چور کو پی ٹی آئی کی حکومت میں این آر او نہیں ملے گا۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑچکی ہے،