نام نہاد تبدیلی سرکار جلد زمین بوس ہو جائیگی،چودھری سجاد نذیر

  نام نہاد تبدیلی سرکار جلد زمین بوس ہو جائیگی،چودھری سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب پر کھڑی نام نہاد تبدیلی سرکار کی ناکام حکومت بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بھوک اور افلاس کی ماری عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر گیس اور پٹرول بم کا گرا رہی ہے ہر پندرہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی نوید سنا دی جاتی ہے۔

پٹرول اور گیس مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ا?ن کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ہے وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -