ماد ر ملت فاطمہ جناحؒ نے برصغیر کی خواتین کو بیدار کیا،مقررین

  ماد ر ملت فاطمہ جناحؒ نے برصغیر کی خواتین کو بیدار کیا،مقررین

  

لاہور (پ ر) مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒنے برصغیر کی مسلم خواتین کو تحریک پاکستان میں سرگرم حصہ لینے کی طرف راغب کیا،محترمہ فاطمہ جناحؒ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی نقش ثانی‘ برصغیر کی ملت اسلامیہ کی محسنہ اور پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل تھیں۔ تحریک پاکستان اور بعدازاں تعمیر پاکستان کیلئے ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کااظہار مقررین نے نظریہ  پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں عطائے گولڈ میڈل کی تقریب کے دوران کیا۔تقریب کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کی جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف،، سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیہٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال،سینئر صحافی اور دانشور خوشنود علی خان،ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب منصور آفاق، ڈائریکٹر جنرل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر عابد شیروانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیاگیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -