ہر شعبے میں اللہ اور اس کے رسول ؐکی پیروی کی جائے،جاوید قصوری

ہر شعبے میں اللہ اور اس کے رسول ؐکی پیروی کی جائے،جاوید قصوری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسلام کا بنیادی تقاضا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں اللہ اور اس کے رسول ؐکی پیروی کی جائے۔انسانیت کو امن و خوشحالی، سکون و راحت،عد ل و انصاف اور ظلم سے نجات صرف اس وقت ہی مل سکتی ہے جب پاکستان میں پیارے آقا? کا لایا ہوا نظام رائج کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کی جدو جہد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اوروہ یہ متعین کرتاہے کہ اس کی سیاست بے لاگ انصاف، بے لوث سچائی اور کھری ایمانداری پر قائم ہو۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر فریضہ ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔موجودہ حکومت نے ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دیا ہے۔ اس وقت پاکستان کو جن بنیادی مسائل کا سامنا ہے،ان کا اصلی اور بنیادی سبب محب وطن قیادت کا فقدان ہے۔پورے عالم اسالم میں یہ امتیاز صرف پاکستان کو حاصل ہے کہ وہ ریاست مدینہ کی طرح محض اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک ساتھ بہت سے بنیادی مسائل کا سامنا ہے جن میں معاشرتی،معاشی اورسیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی،انتہا پسندی،کرپشن،رشوت ستانی،ذخیرہ اندوزی،عدل وانصاف کا فقدان،بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ،جرائم میں اضافہ،محاذ آرائی کی سیاست،تفرقہ بازی،اقرباء  پروری،جر?ت مند قیادت کا انتخاب،انتظامی مشینری کی اصلاح،حکمرانوں کا احتساب اور طاقت کے ذریعے اختیارات کا ناجائز استعما ل شامل ہیں۔ جماعت اسلامی معاشرے کے کمزور افراد کو ظلم و استحصال سے بچا کر ان کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کا بیشتر غریب طبقہ وڈیروں، چودھریوں اور سرکاری افسران کے رحم و کرم پر ہے اور ان کی جان و مال گروی اور عصمتیں غیر محفوظ ہیں۔ اس اندھیر نگری اور ظلم کے خلاف پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہییے۔جب تک مظلوم کو مکمل انصاف اور اس کا حق نہ مل جائے اس وقت تک تبدیلی کو خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست مدینہ کا نعرہ تو لگایا مگر اس کے تمام اقدامات غیر اسلامی ہیں۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف تینوں میں کوئی فرق نہیں، تینوں جماعتوں نے نظریہ پاکستان سے غداری اور عوام سے بے وفائی کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -