ڈی ایچ اے کی موجودہ باڈی نے حقیقی مقاصد پس پشت ڈا ل دیے،خالد محمود

  ڈی ایچ اے کی موجودہ باڈی نے حقیقی مقاصد پس پشت ڈا ل دیے،خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی 2018ء سے 2021ء کی کارکردگی مایوس کن رہی، ڈی ایچ اے میں ایسوسی ایشن کا باوقار مقام تھاجسے ٹکے ٹوکری کر دیا گیا، ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایسوسی ایشن کو پرائیویٹ بلڈر اور ڈویلپرز کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا۔ اصل مقاصد سے ہٹ کر ذاتی مفادات کی دوڑ شروع کر دی گئی ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری فرینڈز بزنس گروپ کے چیئرمین صدراتی امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا۔ انہوں نے کہا ہم ڈی ایچ اے کے بزنس پارٹنر اور برادری کے سٹیک ہولڈر ہیں کئی سال کی کوششوں کے بعد باوقار مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے افسوس موجودہ ایسوسی ایشن نے حقیقی مقاصد کو پس پست ڈال دیا ہے،گزشتہ 3سال میں برادری کے مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ ہمارا ایک ایجنڈا ہے ہم اس سے نہیں ہٹ سکتے تمام گروپوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں جلد حتمی پینل کا اعلان کریں گے۔