فارمیسیوں کو ریلیف کی عدم فراہمی افسوسناک ہے،ارجمند مقصود

  فارمیسیوں کو ریلیف کی عدم فراہمی افسوسناک ہے،ارجمند مقصود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان فارمیسی ایسوسی ایشن کے ارجمند مقصود  نے کہا ہے کہ جدید سہولیات اور بہترین معیار کے ساتھ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے والی فارمیسز کو ریلیف کی عدم فراہمی افسوسناک امر ہے۔ حکومت ملکی تجارتی کاروباری حلقوں کو ریلیف دے کر بہتر اور سازگار حالات کی طرف لے کر آئے معاشی اور کاروباری مسائل کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ملک کے کاروباری امور کو لاحق مشکلات اور سنگین رکاوٹیں دور کی جائیں۔ حکومت فارمیسز سے جڑے تجارتی حلقوں کو مسائل سے نکلنے کا راستہ فراہم کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -