سازشی لوگ زندگی میں کبھی کامیابی حاصل نہیں کرتے، ہماء علی

  سازشی لوگ زندگی میں کبھی کامیابی حاصل نہیں کرتے، ہماء علی

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں بنانے کی سوچ راسخ ہوچکی ہے لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوتے،اگر کوئی اپنی کارکردگی اور ٹیلنٹ کی بناکر آگے آتاہے تویہ سازشی لوگ اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ہماء علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں ہے فنکار دن رات سازشیں کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لالی ووڈ میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔

مزید :

کلچر -