حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

  حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔حدیقہ کیانی کے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی سٹوری میں یہ اعلان ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ کہا گیا کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ والدہ کی صحت پر توجہ دینے کے لیے ہی وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔اس حوالے سے جاری بیان میں ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مزید :

کلچر -