پی ٹی وی میری شناخت ہے ، سینئر اداکار انعام خان

  پی ٹی وی میری شناخت ہے ، سینئر اداکار انعام خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار انعام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی لاہور سینٹر میری اور میں اس کی شناخت ہوں، تین دہائیوں سے زیادہ کے کیرئیر میں مسلسل پی ٹی وی لاہور سینٹر کے لئے کام کر تا چلا آرہا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں انعام خان نے کہا کہ میں نے جس ادارے سے اپنے کیرئیر سے آغاہ کیا اس سے پوری وفاداری نبھائی ہے، مجھے دوسرے ٹی و ی چینل کی جانب سے پیشکش ہوتی ہے لیکن میری آج بھی پہلی ترجیح پی ٹی وی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل میں ایک پنجابی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے سرگودھا سے لاہور آتا ہوں اوراپنا کا م مکمل کرنے کے بعد واپس سرگودھا روانہ ہو جاتا ہوں۔ 

مزید :

کلچر -