فلموں کیلئے کوریو گرافی میں مصروف ہوں، جلوہ

  فلموں کیلئے کوریو گرافی میں مصروف ہوں، جلوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)کوریوگرافروڈانسرجلوہ نے کہا کہ میں آج کل بہت سی فلموں کے لئے کوریوگرافی اورولن کا کردارادا کررہا ہوں جن میں فلم”چن  چراغ،زراہٹکیمنت،اتھراشیر،ببراگجر،لاہوری گجرودیگرشامل ہیں،کوریوگرافرجلوہ نے کہا کہ میں شوبزانڈسٹری کے موجودہ حالات سے مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کہانی لکھنے والے نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں،  پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں تودھڑا دھڑبن رہی ہیں لیکن کرونا وائرس نے ساری امیدوں پر پانی پھیردیا۔انہوں نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ انہوں نے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے۔

مزید :

کلچر -