مختلف ڈراموں میں اداکاری کررہا ہوں، ڈیشی راج

  مختلف ڈراموں میں اداکاری کررہا ہوں، ڈیشی راج

  

 لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل ڈیشی راج نے کہا ہے کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ٹی وی شو کی ہوسٹنگ بھی کررہا ہوں۔ ہمارے ملک میں نوجوان فنکاروں کو صلاحیت کے اظہار کیلئے بہت کم مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں برابری کی سطح پر کام کرنے کا معاہدہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کافی عرصے سے ہمارے فنکار بالی ووڈکی ضرورت بنے ہیں اور خاص طور پر ہمارے گلوکاروں نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوایا ہے مگر ہمارے اداکاروں کو وہ مقام اور درجہ نہیں دیا جاتا اور نہ ہی انہیں فلم میں اس طرح ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ڈیشی راج نے کہا کہ وہاں کی انتہا پسند تنظیمیں پاکستانی

مزید :

کلچر -