بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، یامین ملک

  بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، یامین ملک

  

  لاہور(فلم رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں کو آواز اٹھانی ہوگی ان خیالات کا اظہارپروڈیوسر یامین ملک نے گزشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ہندوستان میں اس وقت انتہا پسند حکومت قائم ہے،امن و امان تباہ کرنا ان کا مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اب پوری مسلم قوم کو میدان میں اترنا ہو گا اور کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کرنی ہوگی،کشمیر میں بسنے والے مسلمان ہماری جان ہیں ان پر ظلم و ستم دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔ اب چپ رہنے کا وقت نہیں اب ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -